حمل کے دوران پیش آنے والے مسائل اور عمومی احتیاط – قسط 2
قبض حمل کے دوران عام طور پر قبض کی شکایت ہوجاتی ہے۔ مناسب اور متوازن غذا سے اس کا تدراک کیا جا سکتا ہے۔ خشک پھل بھی قبض کشا ہیں۔ تیس چالیس دانے منقّے یا کشمش کے بیج نکال کر پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ کھا کر اوپر سے اس کا عرق پی لیں۔ منقے اور کشمش کی جگہ خشک آلو بخارا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔